جمعہ 15 مئی 2026 - 11:55
ہمیں ایران کے مفادات عزیز ہیں / مذاکرات میں کسی کو انعام دینے کا سوچنا خام خیالی ہے

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ٹرمپ ایسے معاہدے تک پہنچے گا جس پر وہ فخر کر سکے گا تو وہ خیالی دنیا میں رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی اور ایران کے کئی اعلی رہنماؤں کی شہادت کے بعد ٹرمپ کو ایک سفارتی فتح کا اعزاز نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: جب بھی ایران کے مفادات کا تقاضا ہو گا تو ہم مذاکرات بھی کریں گے لیکن ٹرمپ کو کسی صورت بھی انعام نہیں دیں گے اور ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جسے وہ ایک سیاسی فتح کے طور پر پیش کر سکے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: آبنائے ہرمز ایران کے اہم ترین پتوں میں سے ایک ہے اور تہران ٹرمپ کا غصہ کم کرنے کے لئے آبنائے ہرمز پر اپنی حکمرانی ترک نہیں کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha